ایس ای سی پی انتظامیہ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کے مابین کیپٹل مارکیٹ کے فروغ بارے اجلاس
کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ کی ترقی اور فروغ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مینجمنٹ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی کے چئیرمین عاکف سعید اور سکیورٹیز مارکیٹ کمشنر عبدل لرحمان واڑایچ اور دیگر حکام موجود تھے ۔
اجلاس میں کپیٹل مارکیٹ کو وسعت دینے میں درپیش چیلنجوں ، مسائل اور ان سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا ۔ میٹنگ میں مارکیٹ میں بہتر گورننس ، آپریشنل کمپلائنس اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے اور کیپٹل مارکیٹ کی مکمل اور مسلسل ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اجلاس میں سٹاک مارکیٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ ممکنہ سرمایہ کاروں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
ایس ای سی پی اور اسٹاک مارکیٹ کے بورڈ کے اجلاس میں پاکستان اور چین کی کپیٹل مارکیٹ کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور انہیں مستحکم کرنے اور پی ایس ایکس میں لسٹ شدہ کمپنیوں میں زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے مختلف حکمت عملیوں پر بھی بات کی گئی۔
اس سلسلے میں ، دونوں ممالک کے اسٹاک مارکیٹ کے ریگولیٹر ، اور چین کی قابل ذکر اسٹاک مارکیٹوں کے شرکاء کے ساتھ روابط اور تعاون کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔