Gas Leakage Web ad 1

طلبہ کو 25 ہزار روپے کی اسکالرشپ آفر

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے صوبے کو اسموگ سے پاک کرنے کے لیے نوجوان کے لیے 25 ہزار روپے کی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے مستقل خاتمے کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سموگ فری پنجاب انیشی ایٹو کے تحت نوجوان گریجویٹس مخصوص کمیونٹی سروس پیش کریں گے، گزشتہ دو برس میں اپنی ڈگریاں مکمل کرنے والے گریجویٹ درخواست دے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت انٹرن کو 25,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، جو کمیونٹی سروس اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

انٹرن شپ پروگرام کے لیے رجسٹریشن 20 جولائی 2024 تک کی جا سکتی ہے اور 18 سے 25 سال کی عمر کے افراد اس کے لیے اہل ہوں گے۔

شرکا کو ان کے انٹرن شپ پروگرام کی تکمیل پر ’کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ‘ بھی دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں اور فیکٹریوں سے دھوئیں کے اخراج کو روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے درخت لگا کر اسموگ کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں میں ساتھ دیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.