پشاور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ضلع خیبر کی تختہ بیگ چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
دریں اثناء ، وزیر اعلیٰ نے لکی مروت میں تین مزدوروں کے قتل کی بھی مذمت کی ہے اور مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مقتولین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے اور پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نہتے مزدوروں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں
Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE