Gas Leakage Web ad 1

جماعت اسلامی نے ہتک عزت قانون مستردکردیا

0

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں کالے قانون کو منظور کیا گیا، جماعت اسلامی وہ پہلی جماعت تھی جس نے اس بل کی مخالفت کی اور اسے مسترد کیا۔

انہوں نے کہاکہ گورنر پنجاب کا اس موقع پر ملک سے باہر جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے

ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس سیاہ قانون کی تیاری، منظوری اور عملداری میں برابر کے شریک ہیں، ہتک عزت کا قانون آزادی اظہار رائے کے آئینی حق پر ایک مذموم حملہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اسکے اعلامیے کے ساتھ کھڑی ہے، تمام صحافی تنظیموں نے اسے ’ انسان دشمن‘ قانون قرار دیاہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.