مظفرگڑھ(نمائندخصوصی)مظفرگڑھ کی بستی ہلیلی میں خاتون کو مبینہ تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی۔
ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کر کے آگ لگائی۔
ورثاء نے کہا کہ خاتون کی شادی کو دو سال ہوئے تھے، اکثر جھگڑے رہتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر، سسر اور 3 دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔