نارووال(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو کپتان کہنے والے صاحب نے نارووال اسپورٹس سٹی کے فنڈز بند کردیئے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے قومی سپورٹس کانفرنس2024 کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کہاکہ کھیلوں کی نشاط ثانیہ کے لحاظ سے آج کی کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان میں کھلاڑیوں کی گیلیکسی موجود ہے، آج کی کانفرنس کا مقصد کھلاڑیوں کو وسیع البنیاد سپورٹ مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی پوری دنیا میں ذہانت اور محنت میں کسی سے کم نہیں ہیں۔فتح کو کھیل کے میدان میں نہیں جیتا جاتا بلکہ اپنے ذہن کے اندر جیت کو بیٹھانا ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ اولمپکس میں پچیس کروڑ کی آبادی 5 کھیلوں میں بھی کوالیفائی نہیں کر پائی،افسوس ہے پاکستان کھیلوں کے شعبے میں پستی کا شکار ہوگیاہے، ہمیں معلوم ہے بھارت کھیلوں کے شعبے میں کہاں سے کہاں ترقی کرگیاہے، لیکن اب دائروں کا سفر ختم کر کے ترقی کا نیا باب رقم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2047 میں دو ممالک نے اپنی آزادی کے سو سال کا حساب دینا ہے۔2028 اولمپکس کی پاکستان کو ابھی سے تیاری شروع کرنی ہے، 2025 میں سیف گیمز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کو پہلی دس معیشتوں میں شامل ہونا ہے جس میں کھیلوں کا شعبہ بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کی ترقی کے لئے غیرملکی بہترین کوچز ہائر کریں گے۔سی پیک میں چین سے کھیلوں میں بھی تعاون لیں گے،کھلاڑی غریب گھر سے نکلتا ہے، ایسی حکومت جو کھیلوں کی ترجمان ہو اس نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو ختم کردیا۔
انہوں نے کہاکہ تمام ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھوں گا کہ ایک ہفتے میں کھیلوں کو بحال کریں۔میں ہاکی آسٹرو ٹرف پر آگئی لیکن پاکستان میں کھلاڑی گراس پر کھیلتیرہے اور تنزلی کا شکار ہوگئے،ہاکی کی 7 آسٹروٹرف بنانیکا پلان ہے، چار بنا چکے ہیں، کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے این ڈاوومینٹ فنڈ بھی قائم کررہیہیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو اور وہ دل جمعی سے کھیل پر توجہ دیں۔
ان کا کہنا تھ اکہ کھیلوں کی فیڈریشنز کو بھی ایمانداری اور محنت سے کام کرنا پڑیگا۔ کھیلوں کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے۔کھیلوں میں سیاست کی مداخلت ہوئی تو کھلاڑی تباہ ہو جائیں گے،کھیلوں سے شدید دلچسپی ہے۔ نارووال اسپورٹس سٹی بنانے کی پاداش میں اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا۔
ان کاکہنا تھا کہ اپنے آپ کو کپتان کہنے والے صاحب نے نارووال اسپورٹس سٹی کے فنڈز بند کردیئے، جس سے منصوبے پر لاگت کئی گنا بڑھ گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گیارہ ہزار میگاواٹ سسٹم میں شامل کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے آپریشن ردالفساد کیا ۔
احسن اقبال نے کہاکہ شہر کراچی کی روشنیاں بحال کی۔