Gas Leakage Web ad 1

کرین نے رکشے اور 2 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، 4 جاں بحق، 4 زخمی

0

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں اعوان چوک کے قریب کرین نے رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کرین کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو عملے کے مطابق حادثے کے بعد کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.