بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت، بھنگڑوں کے ساتھ رخصت
بکری کے فروخت کنندہ کے مطابق 15 کلو گرام وزن کی شیری نسل کی یہ ٹیڈی بکری اپنی خوبصورتی، منفرد رنگت اور اعلیٰ نسل کے باعث نایاب شمار کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی غیر معمولی مقرر کی گئی۔
خریدار بکری خریدنے کے لیے اکیلے نہیں بلکہ درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ساتھ پہنچے۔ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، نوٹ نچھاور کیے گئے اور بکری کو خصوصی انداز میں سجا کر رخصت کیا گیا۔
پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع بیف قورمے اور میٹھے چاولوں سے کی گئی، جبکہ اس منفرد منظر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود رہی۔
سوشل میڈیا پر اس فروخت کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین اسے اعلیٰ نسل کے جانوروں سے شوق اور وابستگی قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض افراد 18 لاکھ روپے کی قیمت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ تاہم اس منفرد فروخت نے علاقے میں خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔