Gas Leakage Web ad 1

غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی سے قومی خزانے کو 84 کروڑ روپے تک نقصان پہنچائے جانیکا انکشاف

0

پشاور: غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی سے خزانے کو 84 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں مبینہ غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی کے نتیجے میں قومی خزانے کو 74 کروڑ سے 84 کروڑ 80 لاکھ روپے تک کا نقصان پہنچا، جبکہ قیمتی جنگلات کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

ہر وقت تھکاوٹ طاری رہتی ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

نیب ذرائع کے مطابق کاکول کے رہائشی زر گل خان کے خلاف مقامی افراد نے شکایت درج کرائی تھی کہ وہ جنگلاتی اراضی سے غیر قانونی طور پر فاسفیٹ نکال کر مختلف کھاد ساز کارخانوں کو فروخت کر رہے ہیں۔

شکایت کی ابتدائی جانچ کے بعد الزامات درست پائے گئے، جس پر نیب نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا۔

تحقیقات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2010 سے 2018 تک محکمہ معدنیات کے بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے جنگلاتی علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کا فاسفیٹ نکالا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.