Gas Leakage Web ad 1

اے آئی پر مبنی روبوٹ نے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دے دی

0

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک روبوٹ نے بہترین انسانی کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس میچ میں شکست دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس پیشرفت کو انسانی ایتھلیٹس کے مقابلے میں مشینوں کی اہم ترقی قرار دیا جا رہا ہے۔

تمباکو نوشی سے ہمیشہ دور رہنے والوں میں پھیپھڑوں کا کینسر عام ہونیکی حیرت انگیز وجہ دریافت

ایس نامی روبوٹک سسٹم کو سونی اے آئی نے تیار کیا ہے، جس نے ایک بہترین کھلاڑی کے خلاف 5 میں سے 3 میچز جیت لیے۔ تاہم دو پروفیشنل کھلاڑیوں کے خلاف اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس پیشرفت کو ایک سنگ میل اس لیے قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ٹیبل ٹینس میں انتہائی تیز رفتار ردعمل اور اعلیٰ مہارت درکار ہوتی ہے۔

مسابقتی اصولوں کے تحت ہونے والے ان مقابلوں میں ایس نے مشکل شاٹس کو مہارت سے واپس کیا اور برق رفتاری سے حرکت کرتے ہوئے ایسے بیک اسپن شاٹس بھی کھیلے جنہیں ایک پروفیشنل کھلاڑی نے ناممکن قرار دیا۔

اس تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئے۔

منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین کے مطابق ایس کی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور وہ اب عالمی سطح کے کھلاڑیوں کے خلاف مؤثر انداز میں مقابلہ کر رہا ہے۔

اس سے قبل محققین روبوٹس کو شطرنج اور دیگر بورڈ گیمز میں آزما چکے ہیں، جہاں پیچیدہ فیصلے درکار ہوتے ہیں۔

تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایک روبوٹ کو دنیا کے تیز ترین کھیلوں میں سے ایک یعنی ٹیبل ٹینس میں آزمایا گیا ہے، جہاں فوری ردعمل اور درست فیصلے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔

یہ روبوٹ ایک ہاتھ اور متحرک بنیاد پر مشتمل ہے، جبکہ یہ انسانی آنکھوں کے بجائے متعدد کیمروں کی مدد سے گیند کی حرکات کو ٹریک کرتا ہے اور ٹیبل کے مختلف زاویوں سے حاصل ہونے والی تصاویر کے ذریعے اس کی سمت اور گردش کا اندازہ لگاتا ہے۔

ابتدائی مراحل میں اسے کھیلنے میں مشکلات پیش آئیں، خاص طور پر سست رفتار سے گھومنے والی گیند کو درست طور پر ٹریک کرنا اس کے لیے چیلنج تھا، اور وہ اکثر کمزور شاٹس واپس کرتا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.