Gas Leakage Web ad 1

امریکا: 93 سالہ ٹرک ڈرائیور نے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں

0

امریکا میں 93 سالہ شہری نے معمر ترین فعال ٹرک ڈرائیور کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے اورِن اسمس، جو اگست میں 94 برس کے ہو جائیں گے، 19 سال کی عمر سے ٹرک چلا رہے ہیں۔ وہ گزشتہ 11 برس سے میک لافلن فریٹ کمپنی کے ساتھ بطور ٹرک ڈرائیور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن قرار

کمپنی کے صدر اور شریک مالک ڈین میک لافلن کے مطابق ایک ساتھی ملازم کی نشاندہی پر معلوم ہوا کہ اورِن اسمس ممکنہ طور پر دنیا کے معمر ترین فعال ٹرک ڈرائیور ہیں، جس کے بعد ان کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے جمع کرا دیا گیا۔

اس وقت معمر ترین فعال ٹرک ڈرائیور کا ریکارڈ ڈوئل آرچر کے پاس ہے، جن کی عمر دسمبر 2025 میں ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونے کے وقت 92 سال تھی۔

اورِن اسمس اپنے 70 سال سے زائد طویل پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران 50 لاکھ میل سے زیادہ سفر طے کر چکے ہیں اور امریکا کی ہوائی اور الاسکا کے علاوہ تمام ریاستوں میں ٹرک چلا چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.