Gas Leakage Web ad 1

اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا

0

رپورٹ کے مطابق طالب علموں کی تیار کردہ اس منفرد دیوقامت کاغذی ہوائی جہاز کے پروں کی لمبائی 20.04 میٹر جبکہ مجموعی لمبائی 7 میٹر ہے۔ اس غیرمعمولی تخلیق کو اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ We Make Future Fair میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پراجیکٹ ٹیم کے مطابق اس منفرد خیال کی ابتدا کلاس روم میں چھوٹے کاغذی جہاز بنانے کے دوران ایک مذاق کے طور پر ہوئی، تاہم بعد میں طلبہ نے اسے باقاعدہ انجینئرنگ اور تحقیقی منصوبے کی شکل دے دی۔

موجودہ صورتحال میں ملک کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

اس منصوبے میں 15 طالب علموں نے حصہ لیا اور ایروناٹیکل انجینئرنگ کے اصولوں کو استعمال کرتے ہوئے یہ دیوقامت جہاز تیار کیا۔ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے جب اسے اڑایا گیا تو یہ 59 میٹر تک پرواز کرنے میں کامیاب رہا، جس کے ساتھ 2013 میں قائم ہونے والا سابقہ عالمی ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

طلبہ نے جہاز کی تیاری میں تقریباً 300 کلوگرام کاغذ اور 60 کلوگرام گوند استعمال کی۔ کاغذ کو شہد کی مکھیوں کے چھتے جیسی ساخت میں جوڑا گیا تاکہ جہاز مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ نسبتاً ہلکا بھی رہے۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل میں کئی ماہ لگے اور ایک معمولی مذاق سے شروع ہونے والا یہ خیال بالآخر ایک کامیاب تحقیقی منصوبے اور عالمی ریکارڈ میں تبدیل ہو گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.