Gas Leakage Web ad 1

موجودہ صورتحال میں ملک کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

0

ملک احمد خان نے سرگودھا میں ایک نجی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور افواجِ پاکستان مل کر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے اور صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آج سے 10 جولائی تک بارشوں کا امکان، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ نجی شعبہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.