Gas Leakage Web ad 1

ایک ہی خاندان کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج

0

*ایک ہی تاریخ پر 5 نسلوں کی پیدائش، امریکی خاندان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا*

Gas Leakage Web ad 2

امریکا میں ایک ایسا خاندان سامنے آیا ہے جس کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے آئیووا سے تعلق رکھنے والے فریڈ ہارلو اور ان کے خاندان کا نام عالمی ریکارڈ میں شامل کیا ہے۔

فریڈ ہارلو 14 ستمبر 1972 کو پیدا ہوئے، یہی تاریخ ان کے نانا ویبر (14 ستمبر 1907) اور والدہ ایڈی (14 ستمبر 1949) کی بھی ہے۔

فریڈ کی بیٹی ایما بیل (1997) اور نواسے آرتھر (2025) کی پیدائش بھی 14 ستمبر کو ہوئی۔

فریڈ کا کہنا تھا کہ یہ بہت منفرد تحفہ ہے، ہم سوچتے تھے یہ عجیب ہے مگر ریکارڈ ہے یہ نہیں سوچا تھا۔ ایما بیل نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد گنیز سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ کیا، اور خاص بات یہ کہ لڑکا، لڑکی، لڑکا کا سلسلہ ترتیب سے چل رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.