Gas Leakage Web ad 1

مفلوج ہونے کے تجربے سے متاثر ہوکر ایک شخص نے ذہن سے کنٹرول ہونیوالی وہیل چیئر تیار کرلی

0

اکثر افراد اگر جوانی میں کسی حادثے یا بیماری کے باعث مفلوج ہو جائیں تو ان کے اندر زندگی کی امید ختم ہونے لگتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

لیکن چین میں ایک شخص نے مفلوج ہونے کے بعد ایسی ایجاد کو ممکن بنایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

33 سالہ وانگ ننگ نے ذہن سے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر کا پروٹوٹائپ صرف 48 گھنٹوں میں ایک ٹیکنالوجی مقابلے کے لیے تیار کیا۔
عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو صحت مند رکھنے میں مددگار آسان عادات
وانگ ننگ اور ان کی اہلیہ چین کے شہر شینزن سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں انہوں نے ایک ٹیکنالوجی مقابلے میں شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

2020 میں وانگ ننگ کی ریڑھ کی ہڈی میں 13 سینٹی میٹر بڑی رسولی کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد ان کے دو بڑے آپریشن ہوئے۔ ان آپریشنز کے نتیجے میں ان کا پورا جسم دو مرتبہ مفلوج ہو گیا۔

ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ صرف اپنی آنکھوں کو حرکت دے سکتے تھے اور انہیں شدید اعصابی تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

وانگ ننگ کے مطابق زندگی کے اس مشکل ترین مرحلے میں ان کی اہلیہ نے ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے انہیں رننگ شوز کا تحفہ دیا تاکہ وہ بیماری کے خلاف جدوجہد جاری رکھ سکیں۔

اہلیہ کی بھرپور حمایت کے باعث وانگ ننگ بتدریج دوبارہ کھڑے ہونے اور چلنے کے قابل ہوئے۔

اس کے بعد وانگ ننگ نے اپنے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ذہن سے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر تیار کرنے پر کام شروع کیا، تاکہ مفلوج افراد خود مختاری کے ساتھ کہیں بھی جا سکیں۔

وانگ ننگ نے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کی تھی اور انہیں کوڈنگ یا ہارڈویئر تیار کرنے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

اسی وجہ سے انہوں نے 2022 میں خود آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور برین کمپیوٹر انٹرفیس ٹیکنالوجی سیکھنا شروع کی، جس کے لیے انہوں نے کتابوں اور آن لائن کورسز سے مدد حاصل کی۔

اپریل 2026 میں وانگ ننگ اور ان کی اہلیہ نے ایک ٹیکنالوجی چیلنج مقابلے میں شرکت کی اور فیصلہ کیا کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر ذہن سے کنٹرول ہونے والی وہیل چیئر کا پروٹوٹائپ تیار کریں گے۔

مقابلے کے دوران وہیل چیئر کے ابتدائی ورژن میں کئی مسائل سامنے آئے اور وہ اکثر رکاوٹوں سے ٹکرا جاتی تھی۔

تاہم ٹیسٹنگ کے بعد چہرے کے مسلز کے ساتھ مخصوص دماغی لہروں اور الگورتھم پر مبنی پراسیسنگ کے ذریعے وہ ایک ایسی وہیل چیئر تیار کرنے میں کامیاب ہوئے جو درست انداز میں کام کرتی تھی۔

اس پروٹوٹائپ کی تیاری پر انہیں ہارڈویئر کیٹیگری میں پہلا انعام دیا گیا، جس کے ساتھ انہیں 50 ہزار یوان کی انعامی رقم بھی ملی۔

جولائی میں اس وہیل چیئر کو شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا۔

اب یہ سسٹم ملٹی ڈائریکشنل مائنڈ کنٹرول کو سپورٹ کرتا ہے اور پہلے سے زیادہ جامع ہو چکا ہے، جس کے ذریعے صارفین مختلف ڈیوائسز، جیسے لائٹس، کیمرے اور ایئر کنڈیشنرز کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

وہیل چیئر کے علاوہ وانگ ننگ نے وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کے لیے ایک نیوی گیشن ایپ بھی تیار کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.