’جیباچی سنبئی‘، کیڑوں کو ملا کر تیار کیا گیا جاپان کا انوکھا بسکٹ
’جیباچی سنبئی‘، کیڑوں کو ملا کر تیار کیا گیا جاپان کا انوکھا بسکٹ
اگر آپ کو یہ معلوم ہو جائے کہ آپ کے بسکٹ میں غلطی سے ایک مکھی بھی بیک ہو گئی ہے تو شاید آپ اسے کھانا چھوڑ دیں، تاہم جاپان میں ایک ایسا بسکٹ بھی موجود ہے جس میں چند کیڑے نہیں بلکہ بڑی تعداد میں کیڑے شامل کر کے اسے تیار کیا جاتا ہے اور لوگ اسے شوق سے کھاتے ہیں۔
مائیکل وان جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے
جی ہاں، آپ نے بالکل درست پڑھا، جاپان میں تیار کیے جانے والے منفرد بسکٹ ’جیباچی سنبئی‘ اپنی انوکھی ترکیب کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ یہ بسکٹ خشک بھڑ (واسپس) کو آٹے میں ملا کر تیار کیے جاتے ہیں۔
یہ بسکٹ پہلی بار 2010 کی دہائی کے وسط میں اس وقت خبروں کی زینت بنے جب اومچی جیباچی آئیکوکائی نامی بھڑ کے شوقین افراد کے ایک کلب نے مقامی بیکر کے ساتھ مل کر انہیں تیار کیا۔
یہ منفرد بسکٹ جاپان کے شہر اومچی کے مقامی بازاروں اور چند گورمیٹ اسٹورز پر دستیاب ہیں۔ کئی سیاح خاص طور پر انہیں آزمانے کے لیے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔