امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نور زمان نے دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر 4 مصر کے کھلاڑی کریم گواد کو شکست دے دی۔

نور زمان نے 52 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت کا اسکور 11-9، 11-7، 9-11 اور 11-6 رہا۔
عمران خان کے بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت طلب
اس سے قبل بھی نور زمان نے ایونٹ میں شریک امریکی کھلاڑی برانسٹن منگ کو 3-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عشب عرفان کو مصر کے محمد الشورباگی کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالر ہے۔



