امریکا میں مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور ان کی مقبولیت دونوں صدارتی ادوار کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رائٹرز اور اپسوس کے سروے کے مطابق 66 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ 31 فیصد امریکی ان کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی دیے۔
ٹریبونل کی تاخیر سے شہری کا قانونی حق ختم نہیں ہوسکتا، لاہور ہائیکورٹ
سروے میں 47 فیصد امریکیوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر انتخابات منعقد ہوں تو وہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیں گے، جبکہ 35 فیصد نے ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔
سروے کے مطابق 68 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی سے بھی ناخوش ہیں، جبکہ 40 فیصد امریکیوں نے معاشی معاملات سے نمٹنے کے لیے ریپبلکنز کے مقابلے میں ڈیموکریٹس کو ترجیح دی۔
سروے کے مطابق ایران پر امریکی فوجی حملے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے بھی صدر ٹرمپ کی مقبولیت کو نقصان پہنچایا ہے۔



