Gas Leakage Web ad 1

بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر بن گئے

0

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف تین ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران بابر اعظم نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
صحت کارڈ پلس پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس، تحقیقات شروع
بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی رنز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

32 سالہ بابر اعظم اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار 38 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ میچوں میں 4 ہزار 771، 144 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 6 ہزار 671 اور 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 4 ہزار 596 رنز اسکور کیے ہیں۔

بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 32 انٹرنیشنل سنچریاں اور 111 نصف سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں لیجنڈری بیٹر انضمام الحق سرفہرست ہیں، جنہوں نے 495 میچوں میں 20 ہزار 541 رنز بنائے۔ ان کے بعد سابق کپتان یونس خان دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 408 انٹرنیشنل میچوں میں 17 ہزار 790 رنز اسکور کیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.