تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
ایس ایم ایز کے قرضوں میں 33 فیصد اضافہ، فنانسنگ 943 ارب روپے تک پہنچ گئی
پاکستان کی پہلی وکٹ 23 رنز پر گری، جب صائم ایوب 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فخر زمان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 106 رنز پر گری، جب بابر اعظم 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ نے 39، حسن نواز نے 37 اور عرفات منہاس نے 18 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنانڈو نے 3 اور دلشن مدوشناکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 48.1 اوورز میں 268 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جس کے نتیجے میں پاکستان نے 37 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس نے 44، پون رتھنائیکے نے 79 اور جنیتھ لیاناگے نے 60 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔
کپتان شاہین آفریدی اور سعد بیگ کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل تھے۔
واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔



