Gas Leakage Web ad 1

رضوان کے بعد امام الحق کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنےکی اجازت مل گئی

0

محمد رضوان کے بعد قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق امام الحق کو پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد وہ او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ امام الحق آخری راؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کو کھیلنے کی اجازت دیے جانے سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز کے خلاف میچ میں سوئی ناردرن گیس کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلا لیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.