Gas Leakage Web ad 1

پشاور میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل شہید

0

پشاور میں دہشت گردوں نے حسن خیل کے علاقے میں پولیس پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق، گزشتہ رات حسن خیل میں واقع پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
آرٹیکل 232 اور234میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ وزیراعلیٰ کو ہٹا سکتے ہیں، بیرسٹرعلی ظفر
میاں سعید نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ جوابی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.