ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون یعنی کیئرک پروگرام کو 25 سال مکمل ہوگئے ہیں، جبکہ اس پروگرام کے تحت اب تک 60.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق کیئرک پروگرام کا آغاز پانچ ممالک سے ہوا تھا، جس میں اب پاکستان سمیت 11 ممالک شامل ہیں۔
’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اعلامیے کے مطابق پاکستان سمیت 8 ممالک میں اے ڈی بی کی تقریباً 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ شامل ہے، جبکہ سرحدی گزرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اے ڈی بی 40 کروڑ ڈالر تک فراہم کرے گا۔
کیئرک ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے سرحدی نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ اے ڈی بی کے مطابق کیئرک ممالک کی مجموعی تجارت میں باہمی تجارت کا حصہ صرف 5 فیصد ہے۔
اعلامیے کے مطابق توانائی کے شعبے میں کیئرک منصوبوں کی مالیت 2030 تک تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
اے ڈی بی 2030 تک کیئرک خطے میں 7.5 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ فراہم کرے گا، جبکہ نجی شعبے سے تقریباً 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق کیئرک منصوبوں کے تحت اب تک 20 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں اور ریلوے کو بہتر بنایا جاچکا ہے۔



