دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، فرحان یوسف دورہ انگلینڈ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان اور علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار اور فاسٹ بولر رضوان اللہ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے ڈیبیو کرسکتے ہیں۔
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقر قالیباف
اسکواڈ میں دیگر کھلاڑیوں کے طور پر عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کو لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔