Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا

0

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔
کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری کی واردات، آپریشن منیجر ملوث نکلا
فائنل میں عمیر عارف نے پہلا گیم 4-11 سے ہارا، تاہم انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا گیم 11-6 اور تیسرا گیم 11-5 سے جیت لیا۔ انگلش کھلاڑی نے چوتھے گیم میں 11-9 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا، تاہم فیصلہ کن پانچویں گیم میں عمیر عارف نے 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ نوجوان کھلاڑی بِلکِس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.