کراچی میں 7 اگست کی درمیانی شب آرام باغ روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے کی چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر ہی ملوث نکلا۔
پی آئی اے کی پاکستان سے سعودیہ کی پروازیں 18 گھنٹے تک تاخیر کا شکار، مسافروں کو شدید مشکلات
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور چوری شدہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واردات میں بینک کا آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث تھے۔ ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر 53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے تھے۔ واردات کے دوران ملزمان نے اے ٹی ایم میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے پر چیونگم بھی لگا دی تھی۔
پولیس کے مطابق بینک کے آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم اپنے دوست کے پاس رکھوائی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے 29 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔