Gas Leakage Web ad 1

دورہ انگلینڈ میں کپتان”بابراعظم ” کو میڈیا سے دور رکھنا چاہیے، راشد لطیف

0

کراچی: سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران کپتان بابر اعظم کو میڈیا سے دور رکھنا چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں پی سی بی مینجمنٹ کو کپتان بابر اعظم کو انگلش میڈیا سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
درمیانی عمر میں 3 چیزوں کا خیال رکھ کر بڑھاپے میں جان لیوا دماغی مرض سے بچنا ممکن
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ 1992، 1996 اور 2001 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ ایک مشکل دورہ ہوتا ہے، جہاں انگلش میڈیا غیر ضروری طور پر مہمان ٹیم کو خبروں میں الجھانے کی کوشش کرتا ہے، اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ان کی خصوصی نگاہ ہوگی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، اس لیے بہتر ہوگا کہ پی سی بی مینجمنٹ انہیں انگلش میڈیا سے دور رکھے اور انگلش میڈیا میں سابق کپتان شان مسعود کو زیادہ بھیجا جائے۔ ان کے مطابق شان مسعود انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں اور انہیں انگلش میڈیا سے بات کرنے کا بہتر تجربہ ہے۔ شان مسعود کے علاوہ امام الحق اور محمد عباس بھی اس حوالے سے اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.