Gas Leakage Web ad 1

شان مسعود ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

0

شان مسعود انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

شان مسعود پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے۔
بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ کرلیا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
پاکستان ٹیم انتظامیہ کے مطابق شان مسعود ٹیم کے میڈیکل پینل سے انجری کا علاج کرا رہے ہیں، جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ شان مسعود انجری کے باوجود دورے پر ٹیم کے ساتھ رہیں گے، جبکہ دورہ انگلینڈ کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ ان کے ری ہیب اور فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 90 رنز سے شکست دی تھی۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اگست تک پورٹ آف اسپین کے کوئینز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.