Gas Leakage Web ad 1

ہاکی سیریز، قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی

0

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے دی

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 3-1 سے کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان نے عراق میں کارروائی کو سعودی عرب کا حقِ دفاع قرار دے دیا
میچ کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے کھیل کے 21ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔

چار منٹ بعد جنوبی کوریا کے یہ ہون وان نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، لیکن ہاف ٹائم سے قبل ابو بکر محمود نے گول کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری حاصل کروا دی۔

تیسرے کوارٹر میں سفیان خان نے اپنا دوسرا گول کرکے پاکستان کی برتری 1-3 کر دی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.