Gas Leakage Web ad 1

ارجنٹینا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گیا

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تاہم دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملنے والے مواقع کو گول میں تبدیل کیا اور فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں اسکور کیا، جبکہ فیصلہ کن دوسرا گول مارٹینز نے کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے 55ویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول کی بدولت برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ارجنٹینا کو روکنے میں ناکام رہی۔

یوں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر عالمی کپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے اتوار کو ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.