Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے ایران کے15رکنی وفدکو ویزے دینے سےانکار کردیا

0

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے ایرانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل اسٹاف کو ویزے جاری کر دیے ہیں، تاہم ورلڈکپ کے لیے ایرانی فٹبال ٹیم کی ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ ارکان کے ویزوں میں مسائل درپیش ہیں اور انہیں تاحال امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا: سہیل آفریدی

ایرانی میڈیا کے مطابق جن افراد کو ویزے نہیں ملے وہ ٹیم کے لیے انتہائی اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج، ٹیم منیجر، ٹیم کے میڈیا آفیسر سمیت سکیورٹی اور وزارت خارجہ کے اراکین کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

ایرانی حکام نے اس معاملے پر فیفا سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی کھلاڑیوں کو آئندہ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے امریکا آنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ حکام کے مطابق کھلاڑیوں اور ضروری معاون عملے کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی فٹبال ٹیم ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے لیے میکسیکو روانہ ہو گئی ہے۔

ایرانی ٹیم اپنے گروپ کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گی، جبکہ اسی مقام پر اس کا مقابلہ بیلجیئم کی ٹیم سے بھی ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.