بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔ میرپور میں جاری میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے بنگلہ دیش کے 413 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیے ہیں۔
اذان اویس 85 اور عبداللہ فضل 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ امام الحق 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے واحد وکٹ مہدی حسن میراز نے حاصل کی۔
پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات بارے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی اننگز میں 413 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ لٹن داس 33، تیج الاسلام 17، مشفق الرحیم 71 اور تسکین احمد 28 رنز بنا سکے، جبکہ عبادت حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پہلے روز بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنائے تھے، جس میں نجم الحسن 101 اور مومن الحق 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔