یوئیفا انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ میں روس کے خلاف میچ میں پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک روس کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔
امریکا کے 111 سالہ معمر ترین شخص کی لمبی عمر میں مددگار 3 عادات
دوسرے ہاف میں پاکستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا، جب شاہراز خان نے دانش مسیح کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول اسکور کیا۔
تاہم ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد پاکستانی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔
روس نے اس عددی برتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیصلہ کن گول کر دیا۔
پاکستانی ٹیم اب اپنا اگلا میچ آذربائیجان کے خلاف کھیلے گی۔
یہ یوئیفا ٹورنامنٹ قازقستان میں کھیلا جا رہا ہے۔