ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد بھی فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
اسلام آباد کی حدود سے ایک درخت بھی کٹا تو توہین عدالت تصور ہوگی: جسٹس خادم حسین
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے بعد رابطے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے بلکہ پسِ پردہ سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری ہے۔
پسِ پردہ پیغامات کے تبادلوں کا مقصد کشیدگی کم کرنا، ممکنہ معاہدوں کی راہ ہموار کرنا اور غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مختلف ممالک سے رابطے میں ہے جبکہ پاکستان امریکی ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔