قاہرہ: پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کیے۔
کیا پیر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہوجائیں گے؟ بڑی خبر آگئی
میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا تاہم گول کیپر علی رضا نے یہ پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو اہم جیت دلا دی۔
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 2018 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان پچھلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔
واضح رہے کہ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 14 سے 30 اگست تک بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔