دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ایران کی فضائی اور بحری قوت ختم کردی، سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 7 میچوں میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 اننگز میں 383 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں اسکور کیں اور وہ ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر ہیں۔
آئی سی سی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے دیگر نامزد کھلاڑیوں میں بھارت کے سنجو سیمسن، انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شاڈلے فن سکولویک کو شامل کیا گیا ہے۔