Gas Leakage Web ad 1

سعدیہ نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ میں ڈیف ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا

0

اسلام آباد ( ) آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز سعدیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیف ویمنز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ تہمینہ نے دوسری اور زویا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Gas Leakage Web ad 2

چیمپیئن شپ کا افتتاح رنگارنگ تقریب میں وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمٰن، سابق سیکرٹری جنرل محمد حسین چھٹہ اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

افتتاحی روز ڈیف ویمنز کیٹیگری کے مقابلے لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف-7 مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جن میں سعدیہ نے 102 پوائنٹس کے ساتھ میدان مارا۔ تہمینہ نے 87 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور زویا نے 82 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسما 76 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔

اس چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ ایونٹ میں نو مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہو رہے ہیں، جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمیچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹک ٹاکرز شامل ہیں۔

فائنل مقابلے 14 اگست کو ہوں گے، جس کے بعد کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.