چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ بھارتی اداکار راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل آخری بیان وائرل ہو گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے خود پولیس کے سامنے خود کو سرنڈر کیا، لیکن اس سے قبل انہوں نے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ راجپال یادیو نے اپنے بیان میں کہا کہ "کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی، ہم یہاں سب اکیلے ہیں، کوئی دوست احباب نہیں ہے، مجھے اس مشکل کو خود ہی جھیلنا ہے”۔
اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ 17 ماہ بعد منظور
واضح رہے کہ نئی دہلی ہائیکورٹ نے راجپال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دی۔ اداکار کے وکیل کی جانب سے رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا، جس پر عدالت نے انکار کر دیا۔