Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا نیا حکم جاری

0

اسلام آباد میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا نیا حکم جاری
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شہر بھر میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ 6 اپریل کے سابقہ حکم نامے میں جزوی ترمیم کے بعد کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے کے تمام دنوں بشمول ہفتہ اور اتوار رات 8 بجے بند ہوں گے۔ اس میں کچھ شعبوں کو استثنیٰ حاصل ہے جن میں میڈیکل اسٹورز، اسپتال، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور دودھ و ڈیری شاپس شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کا پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے پر کارروائی کا فیصلہ

ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ، سبزی و فروٹ فروش اور بیکریز رات 10 بجے بند ہوں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

شادی ہالز اور دیگر تقریباتی مقامات کے لیے بھی نیا وقت مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت تمام میرج ہالز، مارکیز اور دیگر ایونٹ مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے اور یہ وقت نجی تقریبات پر بھی لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ کھیلوں کی سہولیات اور جم کے بارے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسپورٹس کلبز اور جمز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

یہ نوٹیفکیشن 16 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور تاحکمِ ثانی برقرار رہے گا۔ ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.