وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے مولانا فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے بیان کا جس وقت کا حوالہ دیا، اس وقت حالات مختلف تھے۔ اس وقت جنرل باجوہ اور فیض ذاتی طور پر ان معاملات میں ملوث تھے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف نے اس وقت ان کی نشاندہی کی تھی اور انہیں کہا تھا کہ آپ کو ان معاملات میں نہیں پڑنا چاہیے۔
سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اس معاملے پر اپنے انداز میں بات کرنی چاہیے۔ اس معاملے کو پختونوں سے منسلک کرنا بنیادی قومی یکجہتی کے لیے بہتر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ان دنوں مولانا فضل الرحمان کا غصہ زیادہ ہے، تاہم وقت کے ساتھ ان کا غصہ معمول پر آ جائے گا۔
ایک صحافی نے رانا ثنااللہ سے سوال کیا کہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایک جماعت کے سربراہ حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں، اس بارے میں وہ کیا کہیں گے؟
اس سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسی دوران مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری ایک ملاقات ہوئی تھی، جس میں ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور وہ خود شامل تھے۔ اس کے بعد وزیراعظم کے ساتھ بھی ایک اور ملاقات ہوئی تھی۔ ان ملاقاتوں کے دوران مولانا فضل الرحمان نے اس نوعیت کی کوئی بات نہیں کی۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ایک جماعت کے سربراہ حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔



