Gas Leakage Web ad 1

آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ پر عاصم افتخار نئے سیکریٹری خارجہ ہوں گے

0

پاکستان کی 33ویں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گی، جبکہ ان کی سبکدوشی کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نئے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ کو ترکیہ میں پاکستان کی سفیر نامزد کردیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے پیغام میں عاصم افتخار کی نئے سیکرٹری خارجہ کے طور پر نامزدگی کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آمنہ بلوچ اور عاصم افتخار کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں سینئر سفارتکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے نئے سیکرٹری خارجہ پاکستان کے مفادات کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

اسحاق ڈار نے آمنہ بلوچ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دہائیوں پر محیط شاندار سفارتی کیریئر کے بعد ریٹائر ہوں گی۔ آمنہ بلوچ 11 ستمبر 2024 سے سیکرٹری خارجہ کے منصب پر فائز ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.