Gas Leakage Web ad 1

ایران سے جنگ: امریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے: رپورٹ

0

امریکا کے تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے 80 فیصد انٹرسیپٹرز استعمال ہونے کا دعویٰ

Gas Leakage Web ad 2

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے اہم میزائل دفاعی نظام "تھاڈ” (THAAD) میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً 80 فیصد ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔
حکومت بلوچستان کا کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات 3 مختلف سطحوں پر کرانے کا فیصلہ
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے معاملے سے باخبر دو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد امریکی فوج نے تھاڈ میزائلوں کے ذخیرے کا تقریباً 80 فیصد استعمال کر لیا، جبکہ جنگ سے قبل موجود "پیٹریاٹ” (Patriot) انٹرسیپٹرز کا بھی تقریباً نصف ذخیرہ استعمال ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گولہ بارود کے کم ہوتے ذخائر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں پر ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشات کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا منصوبہ منسوخ کر دیا۔

اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے بھی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا اپنے انتہائی درست نشانہ لگانے والے تمام میزائل بظاہر استعمال کر چکا ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخائر میں کمی سے متعلق ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے اور اس کے پاس صدر کی ہدایت کے مطابق کسی بھی وقت اور مقام پر کارروائی کے لیے تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے بھی کہا کہ امریکی فوج کے پاس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام اسٹریٹجک اہداف اور اس سے بھی آگے کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے گولہ بارود اور دیگر عسکری ذخائر ضرورت سے زیادہ موجود ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.