Gas Leakage Web ad 1

میٹا نے جذبات کی پیمائش کرنے والی نئی اے آئی ڈیوائس کا پیٹنٹ دائر کر دیا

0

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ایک ایسی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ڈیوائس کا پیٹنٹ دائر کیا ہے جو صارف کی آواز، ہنسی، آہیں بھرنے، بولنے کے انداز اور دیگر زبانی و غیر زبانی رویوں کا تجزیہ کرکے اس کی جذباتی کیفیت کا اندازہ لگا سکے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیٹنٹ امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں جمع کرایا گیا، جسے 2 جولائی کو شائع کیا گیا۔ دستاویز میں ایسی اے آئی ٹیکنالوجی کی وضاحت کی گئی ہے جو صارف کے رویوں، مقام اور دیگر معلومات کا جائزہ لے کر کسی بھی وقت اس کی جذباتی حالت کا تعین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پیٹنٹ کے مطابق یہ ڈیوائس صارف کو اس کی جذباتی کیفیت سے متعلق معلومات فراہم کرے گی، تاکہ وہ اپنے ذہنی اور جذباتی حالات کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مشین لرننگ ماڈلز صارف کے بولنے کے انداز، آواز کے اتار چڑھاؤ اور دیگر اشاروں کا تجزیہ کرکے مختلف جذباتی علامات کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

پیٹنٹ میں ایک مثال بھی شامل کی گئی ہے جس کے مطابق اگر کوئی صارف ویڈیو کال کے دوران مایوسی یا بے دلی کا اظہار کرے تو اے آئی ڈیوائس اس کے گفتگو کے انداز کو پہچان کر ممکنہ جذباتی کیفیت کا تجزیہ کر سکے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.