پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس آنے کا عندیہ دے دیا

لاہور:ویب رپورٹر(مزمل ملک),سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بولے شہباز شریف کی نیندیں اڑنے والی ہیں، قومی اسمبلی کے حوالے سےبھی پلان کرلیا ہے، ن لیگ کے ایم این ایز رابطے میں ہیں پہلے ان کا ٹیسٹ ہوگا پھر شامل ہوں گے۔

عمران خان نے کہا جنرل باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی کمی نہیں آئی، پی ٹی آئی کی کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پی پی پی کی دھا ندلی ہے۔

 

اُن کا کہنا ہے تھا کہ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں، رات اسحق ڈار نے پٹرول بڑھانا تھا لیکن نہیں بڑھایا، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئے گی، ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی، میں بھی چاہتا ہوں کہ اتحاد والا کام ختم ہو، پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے لئے وہ نام دیے جو ن لیگ کو قابل قبول ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button