زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے، جس کے جھٹکے سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے: اسحاق ڈار
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و تشویش پھیل گئی اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



