Gas Leakage Web ad 1

ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر

0

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو موجودہ صورتحال میں ثابت قدم رہنے کے لیے صبر و برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ موجودہ حالات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس، وژن 2035 کی منظوری متوقع
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ وہ ملکی وسائل کے مطابق فوج کی معاونت جاری رکھیں گے اور ملک کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.