Gas Leakage Web ad 1

خطے میں ترقی کے لیے بات چیت سے تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے: اسحاق ڈار

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور رکن ممالک کے درمیان روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے کرنا ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا خواہاں ہے، جبکہ باہمی تعاون کے ذریعے ترقی کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے تناظر میں علاقائی روابط کو مزید مستحکم بنانا ہوگا۔

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے ای سی او کے اسٹریٹجک اہداف 2035 کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں اسلام آباد اعلامیے کو حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جبکہ ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جبکہ اجلاس کے اختتام پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران ای سی او کے سیکریٹری جنرل تنظیم کی سالانہ کارکردگی اور سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور سربراہانِ وفود بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں ای سی او کے علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنظیم کے شعبہ جاتی وزارتی اجلاسوں اور خصوصی اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی منظوری دی جائے گی، جبکہ ای سی او سیکریٹریٹ کے انتظامی اور مالی امور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں پہلی ہائی لیول کوآرڈینیشن رپورٹ سے متعلق مجوزہ تجاویز کی منظوری بھی دی جائے گی، جبکہ ای سی او وزرائے کونسل کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.