Gas Leakage Web ad 1

مائیکروسافٹ سروسز میں خرابی، کیا صرف بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر انحصار خطرناک ہو سکتا ہے؟

0

مائیکروسافٹ کی سروسز دو روز بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہیں، اور دنیا بھر میں دفتری و کاروباری سرگرمیاں معمول پر آ گئی ہیں۔ لیکن اس واقعے نے ایک بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا روزمرہ کاموں کے لیے صرف بڑی ٹیک کمپنیوں پر انحصار کرنا درست ہے؟

Gas Leakage Web ad 2

خرابی جمعرات کو شروع ہوئی اور جمعہ کو دوسرے روز بھی جاری رہی۔ مائیکروسافٹ نے کہا کہ صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، لیکن کچھ صارفین کو اب بھی وقفے وقفے سے رسائی اور ای میل میں تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق خرابی سامنے آنے کے ایک گھنٹے کے اندر 74 ممالک سے شکایات موصول ہوئیں۔ مائیکروسافٹ 365 کے دنیا بھر میں 45 کروڑ سے زائد بامعاوضہ کاروباری صارفین ہیں، اس لیے متاثرہ افراد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس خرابی کا سائبر حملے یا مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ نیٹ ورک میں تبدیلی کے بعد سسٹم اپ گریڈ کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس سے کئی سرورز اچانک دستیاب نہیں رہے۔

اس بندش سے دنیا بھر میں عدالتیں، پولیس، فارمیسیاں اور سرکاری ادارے متاثر ہوئے۔ برطانیہ میں مانچسٹر میں ایک مقدمے کی سماعت روکنی پڑی، پولیس آن لائن شکایات نہیں لے سکی، اور این ایچ ایس کو بھی مشکلات ہوئیں۔ امریکا میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثر ہوئے۔ سنگاپور، جاپان، یونان اور ناروے کی حکومتوں نے بھی اپنے سرکاری امور متاثر ہونے کی اطلاع دی۔

کاروباری شعبہ بھی متاثر ہوا۔ ہانگ کانگ میں کئی کمپنیاں اور بینک آؤٹ لک کے ذریعے رابطہ نہیں کر سکے۔ اوپن اے آئی اور اینتھروپک نے بھی مائیکروسافٹ 365 کے ٹولز سے رابطے میں مسائل کی اطلاع دی۔

ماہرین نے اس خرابی کا موازنہ 2024 میں کراؤڈ اسٹرائیک کی خرابی سے کیا ہے، جس نے پروازیں، اسپتال اور بینک متاثر کیے تھے۔

گلاسگو یونیورسٹی کے پروفیسر جیریمی سنگر نے کہا کہ ای میل بند ہونے سے کئی ملازمین کو اچانک چھٹی جیسا محسوس ہوا، لیکن یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم نے ایک ہی کمپنی کے ڈیجیٹل نظام پر کتنا انحصار کر رکھا ہے۔

برطانوی پارلیمان کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کی سربراہ چی اونورا نے کہا کہ اس خرابی نے برطانیہ کے ڈیجیٹل نظام میں متبادل انتظامات کی کمی اور قومی سلامتی و معیشت کو لاحق خطرات کو نمایاں کر دیا ہے۔

جرمنی کی وزارت برائے ڈیجیٹلائزیشن نے بھی کہا کہ اس واقعے نے متبادل نظام اور اضافی انتظامات تیار کرنے کی اہمیت واضح کر دی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.