Gas Leakage Web ad 1

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ایک اور ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور ہوگئی

0

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزم اور کیشیئر مشرف شاہ کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

احتساب عدالت کے جج نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں مشرف شاہ کی 51 کروڑ 31 لاکھ 38 ہزار 424 روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کیلئے راستے صرف عدالتوں سےکھل سکتے ہیں، طارق فضل چوہدری
عدالت نے ملزم کی تمام جائیداد اور رقوم حکومت خیبرپختونخوا کے حق میں ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق احتساب عدالت نے ملزم کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے، تاہم نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کو سزا یافتہ تصور کرتے ہوئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوہستان اسکینڈل میں 37 ارب روپے سے زائد کی رقم ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانے سے نکالی گئی۔ نیب کے مطابق یہ ترقیاتی منصوبے زمینی حقائق میں موجود ہی نہیں تھے، تاہم ان کے نام پر رقوم نکالی گئیں۔ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ملزم مشرف شاہ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزم نے اپنی اہلیہ، بھائی اور دوست کے ناموں اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

عدالت نے ملزم کی اہلیہ کے نام ایبٹ آباد میں موجود بنگلے اور بشام میں تین کنال پر مشتمل مکان کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کی تعمیراتی کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں موجود 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی بحق سرکار ضبط کی جائے گی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم مشرف شاہ، اس کی اہلیہ، بھائی اور دوست کے بیانات بغیر کسی دباؤ کے رضاکارانہ طور پر ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ عدالت نے پلی بارگین کی درخواست کی توثیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025 کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی خردبرد کی خبر بریک کی تھی۔ کوہستان اسکینڈل کو ملکی تاریخ کے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں شمار کیا جاتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.