Gas Leakage Web ad 1

بانی پی ٹی آئی کیلئے راستے صرف عدالتوں سےکھل سکتے ہیں، طارق فضل چوہدری

0

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے راستے صرف عدالتوں کے ذریعے ہی کھل سکتے ہیں، حکومت کے پاس ان کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام معاملات عدالتوں کے ذریعے ہی حل ہونے ہیں۔ ایک طرف بانی پی ٹی آئی آئرن مین بنے ہوئے ہیں اور دوسری جانب حکومت سے رابطوں کی باتیں کر رہے ہیں، جو ان کے اپنے مؤقف سے متضاد ہیں۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کے بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطے نہیں ہو رہے، جبکہ بیک ڈور رابطوں سے متعلق باتیں محض خواہشات پر مبنی ہیں۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو طبی ماہرین بننے کے بجائے اپنے پیشہ ورانہ کام پر توجہ دینی چاہیے، اس طرح کوئی فائدہ مند صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.